˙·٠•●♥ Poetry & Sayings ♥●•٠·˙
کتنا بوجهل سا لہجہ تها
جب تونے مجهہ سے پوچها تها
پیار کے بارے میں کچهہ بولو
عشق کی ساری رمزیں کهولو
پیار عبادت کیوں ہوتا ہے
درد کی کوئی حد ہوتی ہے
ہجر قیامت کیوں ہوتا ہے
کتنا بوجهل سا لہجہ تها
جب تونے یہ سب پوچها تها
اور میں اس بوجهل لہجے میں
خود کو جلتا دیکهہ رہا تها...!!